دنيا ميں چند ہی لوگ ايسے ہيں جنہوں نے تاريخ کا رخ موڑا ہے اور صرف چند ہی لوگ ايسے ہيں جو دنيا کے نقشے ميں تبديليوں کا موجب بنے۔ اور بمشکل ہی کوئی ايسا ہے جس کو ايک قومی رياست کے قيام کا کريڈٹ ديا جاسکتا ہے۔ ليکن قائداعظم محمد علی جناحؒ ايسے شخص تھے جنہوں نے يہ تينوں کام کيے تحريک پاکستان کا بغور مطالعہ کرنے والوں کی يہ سوچی سمجھی رائے ہے کہ محمد علی جناح کے بغير پاکستان کا قيام ممکن نہيں تھا۔ ہمارا قائد وہ عظيم ليڈر کہ جسے بستر مرگ پر بھی اپنے مشن کے تکميل کی فکر ہوتی تھی۔بابائے قوم نے اپنی جان ليوا بيماری کو ہندوؤں اور انگريزوں سے چھپا کے رکھا کيونکہ انکی اس بيماری کی خبر کی ذرا بھی انہيں بھنک پڑ جاتی تو پاکستان کا قيام کھٹائی ميں پڑ جاتا۔ يہی وجہ ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اس راز کو بيسويں صدی کا بہترين سياسی راز کہا جاتا ہے ۔پاکستان کا خواب ديکھنے والے علامہ محمد اقبال سے جب يہ دريافت کيا گيا کہ وہ محمد علی جناح کی قيادت پر کيوں اصرار کرتے ہيں تو انہوں نے ايک ايسا جواب ديا جو سچائی اور حقيقت پر مبنی تھا۔ علامہ اقبال نے فرمايا کہ جناح وہ شخص ہے جسے نہ تو خريدا جا سکتا ہے اور نہ ...
News Stories, Columns, Current affairs, My Opinions about various topic. اظہار جرات ,Urdu Essay ,poetry, شاعری,خبریں,News ,Column,کالم