Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2021

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کا اپنی موت کا سن کر قوم کے نام پیغام

 کچھ عرصہ قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کا کالم پڑھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ اندرونی و بیرونی دشمن ایک سازش کے تحت میری موت کی جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں تاکہ عوام کے دلوں سے میری محبت کم کی جاسکے  ظاہری بات ہے جب ہر چند ماہ بعد ایک شخص کی موت خبر سنیں گے پھر زندہ کی پھر موت کی پھر زندہ کی توآہستہ آہستہ لوگ معمولی بات سمجھنا شروع کردیتے ہیں  ویسے بھی ایک زندہ شخص جب خود اپنی موت کی خبر سنتا ہوگا تو اس کی کتنی دل آزاری ہوتی ہوگی۔ لہذا ہمیں اس سازش کو سمجھنا ہوگا اور کوٸی بھی خبر بغیر تصدیق کے شٸیر نہیں کرنی چاہیے۔بلخصوص کسی بڑی شخصیت کی موت کی خبر تو بلکل نہیں۔ کل سے پھر ڈاکٹر صاحب کی موت کی خبر گردش کررہی ہے جو بلکل جھوٹی ہے  الحَمْدُ ِلله محسن پاکستان زندہ ہیں اور پہلے سے بہتر حالت میں   #محسن_پاکستان  #DrAbdulQadeerKhan #DrAQKhan

ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے

ٹیپو سلطان شہیدؒکا مشہور زمانہ مقولہ ہے کہ '' شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے" جس کی عملی مثال کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی ؒتھے جنھوں نے 29ستمبر 1929ء کو کشمیرکے علاقے بانڈی پورا میں آنکھ کھولی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گریجوایٹ کی ڈگری اورینٹئل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی اور سید مودودیؒ کے قافلے میں شامل ہوکر جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کا آغاز کیا جو تامرگ جاری رہا آپ یکم ستمبر 2021 ء کو 92 سال کی عمر میں 12 سال مسلسل بھارتی نظر بند ی کے دوران اپنے گھر میں انتقال فرماگئے آپ کے انتقال کی خبر ملتے ہی پوری دنیا کے حریت پسندوں میں غم کی فضا چھا گئی۔ سید علی شاہ گیلانی ؒ ایک فرد اور شخص کا نام ہی نہیں تھا بلکہ آپ ایک عہد تھے جو تمام ہوا ایک تحریک تھے جو اختتام کو پہنچی، آزادی کشمیر کی ایک امید تھے جو ٹوٹ گئی، تند آندھی کے سامنے طوفان، بپھرے طوفان کے آگے آہنی چٹان تھے سحرا میں شجر سایہ دارتھے باطل میں کہرام تھے سید علی گیلانی ؒ کی زندگی امت مسلمہ بلخصوص نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے کہ زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں میں گزارا، د...