#Why was it necessary for Trump to win? ڈونلڈ ٹرمپ شاید جدید دنیا کا واحدحکمران ہے جس نے اپنی انتخابی مہم میں دنیا بلخصوص امریکی عوام سے کیے گئے وعدے چار سال کی مختصر مدت میں ممکن حد تک پورے کیے ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ میں دنیا بھر میں جاری امریکی جنگیں ختم کر دوں گا، افواج واپس بلا لوں گا۔ تو آپ نے شام، عراق اور لیبیا سے بڑے پیمانے پر افواج میں کمی اور افغانستان سے مختصر مدت میں مکمل انخلا پر پہلی بار امریکی قیادت کو سنجیدہ پایا اور مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچتے دیکھا جس کی بدولت امریکی فوج کی واپسی اور طالبان قیدیوں کی رہائی شروع ہے تاریخ گواہ ہے کہ سابقہ حکمرانوں کے دور میں جب بھی طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی ملاقات سے واپسی پر لوکیشن ٹریس کر کے شہید کر دیا جاتاہے آپ ٹرمپ کی سنجیدگی ملاحظہ فرمائیں اس نے یہاں تک اعلان کردیا تھا کہ میں طالبان کو مذاکرات کے لیے آنے والے تمام اخراجات ادا کرنے کو تیار ہوں مگر کانگرس آڑے آگئی۔ ٹرمپ نے الیکشن مہم میں کچھ ممالک کے شہریوں کو امریکہ داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا جن میں زیادہ تر اسلامی ممالک تھے اور اس نے اقتدار س...
News Stories, Columns, Current affairs, My Opinions about various topic. اظہار جرات ,Urdu Essay ,poetry, شاعری,خبریں,News ,Column,کالم