Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2021

شجر کاری خدمت بھی عبادت بھی

انسانی زندگی کا دارومدار خوراک،پانی اور آکسیجن پر ہے خوراک اور پانی کے بغیر تو انسان چند دن زندہ رہ سکتا ہے مگر آکسیجن کے بغیر چند منٹ گزارنا بھی نا ممکن ہے آکسیجن کا سب سے بڑا ذریعہ درخت ہیں جن کو زمین کے پھپھڑے(Lungs)بھی کہاجاتاہے درخت آکسیجن کے ساتھ ساتھ خوراک کا بھی بڑا ذریعہ ہیں ان کی ضرورت و اہمیت کے متعلق تقریباََ دنیا کے ہر مذہب میں تلقین کی گئی ہے اسلام نے بھی درختوں کو کاٹنے کی ممانعت کی ہے محسن انسانیت حضرت محمدﷺ نے شجر کاری کو فروغ دینے کے لیے شجر کاری کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے ارشاد فرمایاکہ ''جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا انسان یا چوپایا کھائے تو پھر وہ اس کی طرف سے صدقہ شمار ہوگا''(بخاری)۔ آپ ﷺ نے شجر کاری کو اتنی اہمیت دی کہ دوران جنگ مفتوحہ علاقے میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچانے سے سختی سے منع فرمایا ہے اور فرمایا کہ '' اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہو اور وہ اس کولگا سکتا ہو تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو ''۔ اگر ہم انسان کے سانس لینے کے نظام پر غور کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ درخت...

امریکہ کی شکست اور قوم پرستوں کا ماتم

 سوشلسٹ و سرخوں کے  رہنما سابق وزیراعظم کامریڈ یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادی نیٹو [NATO] افغانستان سے واپس چلے گٸے تو ہمارا کیا بنے گا؟ اور اب تاریخ پر وو وقت آن پہنچا ہے کہ امریکہ بہادر اور اس کے اتحادی افغانستان سے تھک ہار کر واپس جاچکے ہیں اور اب سرخوں اور قوم پرستوں کی صفوں میں ماتم کا سماں ہے کیونکہ اب وہ نہ تو امریکہ کو روک سکتے ہیں نہ ہی طالبان سےلڑ سکتے ہیں اور نہ ہی اب مختلف ٕNGO'sکے نام پر فنڈ آنے کی امید باقی ہے لہذا اب وہ  پاکستان میں مذہبی تنظيموں پر  تنقید کرکے ان کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ بنا کر اور دہشت گردی کا الزام لگا کر بھڑاس نکال رہے ہیں۔ آپ نے کبھی جانور ذبح ہوتے تو دیکھا ہوگا جب جان نکلتی ہے  توجانور ایک بھر پور انگڑاٸی لیتا ہے زور سے ٹانگ یا دم مارتا ہے اور پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ٹھنڈا پڑ جاتا ہے  یہی حال لبرل،سرخے،ترقی پسند،لسانی گروہوں اور قوم پرستوں کا ہے جو اب آخری ہچکی لے رہے ہیں اور زور زور سے  ہاتھ پاٶں مار رہے ہیں افغانستان میں بھی جسم فروش،مساج سنٹر ،اور فیشن انڈسٹری والے شدید پریشان ہیں اور پاکستا...