Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2022

*کالے انگریز کی توہین عدالت*

*کالے انگریز کی توہین عدالت* بعض اوقات چھوٹے چھوٹے کام بڑی بڑی تبدیلی کا باعث بنتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا آج  پنجاب کی سب سے بڑی عدالت کے منصف کے سامنے کہ ایک وکیل صاحب گاٶن کے بغیر جج صاحب کے  سامنے ساٸل کی فریاد لیے کھڑے ہوٸے تو صاحب بہادر نے یہ کہہ کر فریاد سننے سے منع کردیا کہ تم نے گاٶن نہیں پہنا لہذا تم اپنا مقدمہ پیش کرنے اہل نہیں ہو ایک سٸنیر وکیل جو پنجاب بھر کے وکلا کے نماٸندہ ادارے  پنجاب بارکونسل  کے ممبر ہیں وہ  یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے وہ اپنے ہم پیشہ ساتھی کی مشکل سمجھ گٸے اور اس کو اپنا گاٶن اتار کر پہنا دیا بس یہ منظر دیکھنا تھا اورصاحب بہادر  اس طرح گرم ہوٸے جیسے کسی نے لوہے کا تپتا ہوا گاٶن صاحب بہادر کو پہنا دیا ہو بس اس حرکت پر ممبر پنجاب بار کونسل پر توہین عدالت لگادی گٸی اور اس توہین امیز عمل پر تین ماہ سزا بھی سنا دی گٸی۔ کیا یہ خود توہین عدالت ،توہین وکلا اور توہین انسانيت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی  نہیں کہ ایک ساٸل کو صرف اس لیے نہیں سنا گیا کہ اس کے وکیل صاحب کے یونیفارم میں سے ایک غیر ضروری چیز کم تھی جس ...