Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2021

Drop Scene of Blind Murder

 قیام پاکستان کے ابتدائی دنوں کا واقعہ ہے کہ ایک ٹرین جو بھارت سے پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والے لوگوں سے بھری تھی جس کی منزل محفوظ،پرامن اور اسلام کی تجربہ گاہ پاکستان تھی ٹرین میں سوار مہاجروں میں سے  زیادہ ترلوگ ہندووں کی بربریت کا شکار بن گئے باقی خون سے لت پت ٹرین میں سوار لوگ جیسے ہی پاکستان کی حدود میں پہنچے تو مختلف اسٹیشنوں پر اترتے گئے ایک لڑکی جس کا پورے کا پورا خاندان ہندووں کے ہاتھوں شہید ہو چکا تھا وہ اکیلی خوف کے مارے کسی بھی اسٹیشن پر اترنے سے ڈر رہی تھی ڈبے میں صرف ایک مرد اور ناموس کی خاطر پورے خاندان کی قربانی دینے والی اکلوتی لڑکی رہ گئے تھے اتنے میں اکیلی لڑکی کو دیکھ کر مرد کی نیت خراب ہوجاتی ہے اور وہ اس کی عزت کا دشمن بن بیٹھتا ہے لڑکی اس کی لاکھ منت سماجت کرتی ہے کہ اس ناموس کی حفاظت کی خاطر میرا خاندان برباد ہوگیا ہے لہذا اب اس عزت کے سوا کچھ نہیں بچا ہے خدارا معاف کرو مگر اس عزت کے لٹیرے پر وحشت طاری ہے وہ اپنی نازیبا حرکتوں سے باز نہیں آتاآخر کار لڑکی عزت بچانے کی خاطر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دیتی ہے اور اس مرد کی آنکھوں کے سامنے بجلی کے کھمبے سے ٹکر...

غیبی نصرت کی منتظر امت مسلمہ

 غیبی نصرت کی منتظر امت مسلمہ ٹل نہ سکتے تھے اگر جنگ میں اڑ جاتے تھے پاؤں شیروں کے بھی میداں سے اکھڑ جاتے تھے تھے تمہارے ھی وہ اجداد مگر اک تم ھو ھاتھ پر ھاتھ دھرے منتظر فردا ھو  (ڈاکٹر اقبال رحمتہ اللہ علیہ) _______________________ غیبی مدد نہ تو سقوط ھسپانیہ (اسپین) کے وقت آئی نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی نہ یہودی ریاست اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی نہ سقوط ڈھاکہ کے وقت نہ ھندؤں کے ھاتھوں اللہ کے گھر بابری مسجد کے انہدام کے وقت آئی نہ عراق کی تباہی اور شام کی بربادی کے وقت آئی نہ یمن اور لیبیا کی تباھی پر، نہ ھی میانمار(برما) کے مسلمانوں کو زندہ جلاتے وقت آئی نہ بھارتی گجرات  میں مسلمانوں اور انکی املاک کو ھندؤں کےھاتھوں جلاتے وقت آئی نہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان بچیوں کی آبرو ریزی اور شہریوں کے ناحق قتل عام  کے وقت آئی۔ پھر یہ گھروں اور مسجدوں میں دبک کر بیٹھے ھوئے مسلمان کہلانے والوں کی غیبی مدد کیلئےصدائیں کیسی  ؟؟؟؟ غیبی مدد جنگ بدر میں آئی جب جنگی سازو سامان اور اسلحہ سے لیس 1000 کے مقابلے میں انتہائی کم آلات حرب رکھنے والے صرف 313 اصحاب میدانِ ج...

University Love Story

 محبت کی داستان جب بھی لکھی جائے گی ان دونوں کو یاد رکھا جائے گا   عمار اور زینب 2011 میں پنجاب یونیورسٹی میں سوفٹویر انجینئرنگ کے لیے گئے اور آپس میں محبت ہو گئی اور دونوں خاندانوں میں شادی کا معاملہ طے ہو گیا اور 10 اگست 2018 کی تاریخ مقرر ہوئی تو ٹھیک نکاح سے 10 دن پہلے زینب کو تکلیف محسوس ہوئی تو چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ زینب کو بلڈ کینسر ہے، جب عمار کو پتہ چلا کہ کینسر ہے پھر اس نے زینب کو چھوڑنے کی بجائے پکا عہد کر لیا کہ اب شادی کرنی ہے تو زینب سے ہی کرنی ہے بس اور اسکے علاج کا فیصلہ کیا عمار نے زینب سے 10 اگست کو شرعی نکاح کیا اور شوکت خانم سے علاج کروایا.. لیکن ئے  بیمارے خطرناک اسٹیج تک  پہنچ چکی  تھی تو پھر اس علاج کے لیے انہیں چائینہ جانا پڑا 7 کروڑ روپے اس علاج کا خرچہ آیا اور 2 ماہ چائنا میں رہ کر زینب کا علاج کیا گیا... عمار کے بھائیوں نے بیرون ملک اپنا کاروبار بیچا پیسہ جو ملا پاکستان لے آیا،، عمار کی والدہ نے سارا سونا بیچا، زینب کے والدین نے سارا سونا بیچا اور پاکستانیوں سے فنڈنگ اکھٹی کی اور 7 کروڑ روپے جمع کیے... عمار اپنی محبت کے لیے...