مرحوم افغان رہنماء احمد شاہ مسعود کے بیٹے کا طالبان کی حمایت کا اعل م افغان رہنماء احمد شاہ مسعود کے بیٹے کا طالبان کی حمایت کا اعلانا
لندن ٗ کابل ٗ واشنگٹن (این این آئی) مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے کہاہے کہ طالبان بندوق کے زور پر نظریات ملسط نہ کریں تو ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ استحکام اور باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی حل پریقین رکھتاہوں، اپنے والدکی طرح کبھی بھی غیر ملکی طاقت کی ڈکٹیشن قبول نہیں کروں گا۔افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اشرف غنی افغان عوام کو سکیورٹی اور سیاسی قیادت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کوپاکستان کے ساتھ ایماندارانہ اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے، پاکستان اور افغانستان کو سیاسی استحکام اور سلامتی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ والد احمد شاہ مسعود پاکستان سے باہمی احترام پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے تھے۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور اب طالبان نے طورخم بارڈر کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری ہے اور اب طالبان نے...