زیرِ نظر تصویر میں وہ محافظ ہیں جو علاقے میں کسی بھی حادثہ/سانحہ پر پہنچنے والی فرنٹ لائن ہیں
بے شک یہ ایک بے سروسامان، لاوارث اور اپنے ذرائع ابلاغ نہ رکھنے والے محکمے کے ملازم ہیں
ان کے پاس میلوں رقبے پر پھیلے ریسٹ ہاٶس ہیں اور نہ ہی علاج معالجے کے لیے اپنے ہسپتال۔ کھانے پینے کا کوٸی انتظام ہے نہ ہی روڈ صاف کرنے کے لیے ہیوی مشینری مگر پھر بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر جذبہ انسانيت کے تحت اپنے فرائض سے بڑھ کرکام کرتے ہیں جس کا الگ سے کوٸی معاوضہ بھی نہیں ملتا
مگر پھر بھی ان اللہ کے شیروں کی خدمات کو کبھی بھی نہیں دکھایا جاتا اور ہمیشہ ہائی جیک کیا جاتا ہے.
ملک کے سوتیلے محافظ، جن کو کوئی میڈیا چینل نہیں دکھائے گا.
شاید اس لیے کہ یہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں میڈیا ہاٶسز کو کنٹرول کرتے ہیں نہ ہی سیاست میں دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی فرائض سے زیادہ کام کرنے کی اضافی تنخواہ ملتی ہے۔
Comments