Skip to main content

اور چور پکڑا گیا

 ابھی فجر پڑھ کر گھر داخل ہی ہوا تھا تو ماں جی نے گزشتہ رات گاٶں میں پکڑے گٸے چور کی روداد سنانی شروع کردی ابھی وہ ختم نہ ہوٸی تھی اتنے میں موباٸل پر کالیں، واٹس چلایا تو پیغامات کی ایک لمبی لاٸن لگی ہوٸی تھی ہر کوٸی پہلے اطلاع دینے کچھ حد تک شریک جرم ثابت کرنے کی دوڑ میں لگا ہوا تھا اس کی بھی ایک خاص وجہ تھی ہوا کچھ یوں کہ چور بھاگنے کی ناکام کوشش کے دوران بھاگتے بھاگتے ہمارے گھر کے پچھلے حصے میں چھپ گیا تھا اور گھر کے اگلے حصے میں کرایے دار نیند کے مزے لیتا رہا ان کی شکایت کرنا بھی اب واجب ہوچکی تھی۔ویسے بھی مزدور بندہ سارا دن محنت مزدوری کرکے شام کو تھکا ہارا جب بستر پر لیٹتا تو وہ دنیا سے بے نیاز ہو کر ہی سوتا ہے کیونکہ نہ تو اس کو دولت کے لٹ جانے کا ڈر ہوتا ہے اور نہ اس کے پیٹ میں بد ہضمی ہوتی ہے کہ رات کو کروٹیں بدلتا پھرے مزدور تو اللہ کا دوست ہوتا ہے اللہ پھر اپنے دوستوں کے آرام و سکون کامکمل خیال رکھتا ہے ۔مگر اب اس کی کوئی تاویل کسی کام کی نہیں اسے اب نااہل، نکما، نکھٹو ہی کہا جائے گا قسمت کا مارا بچارا ہے جلاہا(شہروں میں جسے انصاری کہتے ہیں)

اس گرفتاری کے بعد گاوں میں خوشی کا سما ہے کیونکہ الوداع ہوتی سردیوں کی لمبی راتوں میں کئی دوکانوں کا ممکن حد تک مال ہلکا کیا جاچکا تھا اور چور ایسا بے خوف وخطر تھا کہ رات کے پچھلے پہر آتا دوکان کے تالے کو چابی لگاتا جیسے رات کو تالا خود لگا کر گیا ہو اگر تالا کھل جاتا تو ٹھیک ورنہ چھت میں سوراخ کرتا اور اپنا کام بےخوف و خطر کر کے چلتا بنتا۔جس رات گاؤں میں کوئی جھگاڑ نہ لگتا توجناب کھیتوں کا رخ کرتے وہاں تیار شدہ ہلدی اٹھاتا اور مزے کرتا خیر چوری کی وارداتیں تو کبھی کبھار پہلے بھی ہوتی رہتی تھی مگر اس چور کی بے خوفی اور جرات مندانہ انداز میں واردات کرنے کے طریقے سے اہل دیہہ کافی پریشان تھے مگر گزشتہ رات وادات کے دوران اہل دیہہ کو چور کی موجودگی کا پتہ چل گیا اور پھر چور دھر لیا گیا اور تقریبا ہرکوٸی فیسبک پر شٸیرکر رہا ہے واٹس اپ پر سٹیٹس لگا رہاہے اور چور کی گرفتاری میں کسی نہ کسی طرح اپنا اہم کردار ثابت کررہاہے۔ کرتے بھی کیوں نا بدنام زمانہ چور کو پکڑنا کوئی آسان کام تھوڑی تھا  وہ بھی عین اسی حالت میں جب وہ تعاقب کرنے والوں پر سیدھی فائرنگ کررہا تھا بیشک اہل دیہہ اس کامیابی پر داد کے مستحق ہیں 

رات کو پورا گاوں بیدار تو تھا ہی اوپر سے اتنی بڑی کامیابی بھی ملی تھی سوچا چلو آج تہجد و شکرانے کے نوافل پڑھ کر ہی سوتے ہیں اور ساتھ ہی 73 سال سے ملک و قوم پر مسلط چوروں اور ڈاکووںکی کامیابی کے لیے دعا بھی کرتے ہیں کوئی سابق چوروں اور لٹیروں کی کامیابی پر امین کہہ رہا تھاکوئی موجودہ نااہلوں اور ٹھگوں کی کامیابی پر ثم امین کا نعرہ لگا رہا ہوگا۔اور یوں اگلی صبح پر نور کا آغاز ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔۔ چھوٹے چور پولیس کی تحویل میں بڑھے چور عوام کی دعاٶں سے اقتدار کے اعوانوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

شجر کاری خدمت بھی عبادت بھی

انسانی زندگی کا دارومدار خوراک،پانی اور آکسیجن پر ہے خوراک اور پانی کے بغیر تو انسان چند دن زندہ رہ سکتا ہے مگر آکسیجن کے بغیر چند منٹ گزارنا بھی نا ممکن ہے آکسیجن کا سب سے بڑا ذریعہ درخت ہیں جن کو زمین کے پھپھڑے(Lungs)بھی کہاجاتاہے درخت آکسیجن کے ساتھ ساتھ خوراک کا بھی بڑا ذریعہ ہیں ان کی ضرورت و اہمیت کے متعلق تقریباََ دنیا کے ہر مذہب میں تلقین کی گئی ہے اسلام نے بھی درختوں کو کاٹنے کی ممانعت کی ہے محسن انسانیت حضرت محمدﷺ نے شجر کاری کو فروغ دینے کے لیے شجر کاری کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے ارشاد فرمایاکہ ''جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا انسان یا چوپایا کھائے تو پھر وہ اس کی طرف سے صدقہ شمار ہوگا''(بخاری)۔ آپ ﷺ نے شجر کاری کو اتنی اہمیت دی کہ دوران جنگ مفتوحہ علاقے میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچانے سے سختی سے منع فرمایا ہے اور فرمایا کہ '' اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہو اور وہ اس کولگا سکتا ہو تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو ''۔ اگر ہم انسان کے سانس لینے کے نظام پر غور کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ درخت...

فوجداری قوانين میں بڑی تبدیلياں

  فوجداری قوانین، 100 ترامیم، منشیات اور ریلوے مقدمات میں سزائے موت ختم، تفتیش 45 دن میں، غیرقانونی پولیس حراست پر 7 سال قید  وفاقی حکومت نے کریمنل لاءریفارمز2021ءکے تحت ضابطہ فوجداری ‘ضابطہ تعزیرات پاکستان اور قانون شہادت کی دفعات میں100سے زائد نمایاں تبدیلیاں تجویز کردیں‘ ریلوے ایکٹ اور منشیات کے مقدمات میں سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے‘پولیس کے سامنے دفعہ 161 ض۔ف کا بیان آڈیو /وڈیو ذرائع سے ریکارڈ کیا جا سکے گا‘ تفتیش 45روزکے اندر مکمل کی جائے گی‘. غیر قانونی پولیس حراست پر 7 سال قید کی سزاہوگی ‘قانون شہادت میں شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے جدید الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کی تجویز ہے، عدالت میں آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ،ای میل، فیکس، ٹیکسٹ پیغام بطور ثبوت تسلیم کئے جاسکیں گے. آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والےکو بطور گواہ عدالت میں طلبی البتہ لازم نہیں ہوگی لیکن عدالت اطمینان کیلئے اسےطلب بھی کرسکتی ہے‘ درخواست ضمانت، بریت یا اخراج کو زیر التوا نہیں رکھا جاسکے گا‘ عدالت تین دن سے زیادہ کیلئے کیس کو ملتوی نہیں کرے گی جب تک کہ کوئی غیر معمولی وجوہات نہ ہوں لیکن عدالت کو وجہ تحر...

Plantation

 درخت اگائیں، زندگی بچائیں  انسانی زندگی کا دارومدار خوراک،پانی اور آکسیجن پر ہے خوراک اور پانی کے بغیر تو انسان چند دن زندہ رہ سکتا ہے مگر آکسیجن کے بغیر چند منٹ گزارنا بھی نا ممکن ہے آکسیجن کا سب سے بڑا ذریعہ درخت ہیں جن کو زمین کے پھپھڑے(Lungs)بھی کہاجاتاہے درخت آکسیجن کے ساتھ ساتھ خوراک کا بھی بڑا ذریعہ ہیں ان کی ضرورت و اہمیت کے متعلق تقریباََ دنیا کے ہر مذہب میں تلقین کی گئی ہے اسلام نے بھی درختوں کو کاٹنے کی ممانعت کی ہے محسن انسانیت حضرت محمدﷺ نے شجر کاری کو فروغ دینے کے لیے شجر کاری کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے ارشاد فرمایاکہ ''جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا انسان یا چوپایا کھائے تو پھر وہ اس کی طرف سے صدقہ شمار ہوگا''(بخاری)۔ آپ ﷺ نے شجر کاری کو اتنی اہمیت دی کہ دوران جنگ مفتوحہ علاقے میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچانے سے سختی سے منع فرمایا ہے اور فرمایا کہ '' اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہو اور وہ اس کولگا سکتا ہو تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو ''۔ اگر ہم انسان کے سانس لینے کے نظام پر غور کریں...